سربیا میں دوسری بار اجتماعی فائرنگ کا واقعہ، سپیشل فورس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا

Suspected arrested in Serbia after operation Photo Reuters 640x480
سربیا میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

بلغراد: جمعرات کے روز سربیا میں ایک بندوق بردار شخص نے فائرنگ کرکے کم از کم آٹھ افراد کو ہلاک کیا تھا، جسکے بعد سربیا کی اسپیشل فورس کے سینکڑوں خصوصی دستوں نے آپریشن کرکے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

مردان ٹائمز کو سربیا کے دارلحکومت بلغراد سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق جمعرات کے روز سربیا میں ایک بندوق بردار شخص نے فائرنگ کرکے کم اس کم آٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے، جس کے بعد سربیا کے اسپیشل فورس نے آپریش شروع کردیا جس میں سینکڑوں خصوصی دستے شامل ہیں۔

مزید خبروں کے مطابق سربیا کی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق، رات بھر کی آپریشن کے دوران مشتبہ بندوق بردار شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ سربین حکام کی جانب سے مشتبہ شخص کی شناخت 21 سالہ یوروس بی کے نام سے کی ہے۔

سربیا کے حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات کی رات 11 بچے ہوا، وزارت داخلہ کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ صرف دو دنوں میں ملک میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں