ایک اور بھارتی سائینسدان پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی: بھارتی دفاعی ادارے ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ایک معروف سائنسدان کو مبینہ طور پر پاکستان کے لئے جاسوسی اور ایک پاکستانی ایجنٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انڈیا کے اخبار دی ٹیلیگراف نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے اس گرفتاری کے بارے میں بتایا ہے۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستام کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو انڈیا میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔

ڈی آر ڈی او کے لیے کام کرنے والے سائنسدان کی گرفتاری کے بعد مہاراشٹرا ریاست کے انسداد دہشت گردی سکواڈ (اے ٹی ایس) کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں