افغان طالبان نے بارہویں صوبے قندھارکا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Taliban captured control of iran border 4

کابل: طالبان نے 34 میں سے 12 صوبوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جبکہ کابل 95 کلومیٹر کے فاصلے پر رہ گیا.
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی نہایت تیزی سے کابل کی جانب پیش قدمی جاری ہے. اور اب کابل صرف 95 کلومیٹر کی دوری پر رہ گیا ہے. گزشتہ 6 دنوں میں یہ طالبان کی 12 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ مکمل ہو گیا ہے. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان نے افغانستان کی کابل کے بعد دوسرے بڑے صوبے پر قندھار پر قبضہ کر لیا ہے.
اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ افغان حکومت کے لئے سب سے بڑا دھچکہ ثابت ہو گیا ہے. دوسری طرف امریکہ نے افغانستان میں اپنی سفارتی عملہ کو بحفاظت نکالنے کے لئے 3000 ہزار فوجیوں پر مشتیمل دستہ بیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے. امریکہ کے محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فوجی دستہ افغانستان میں کسی بھی فوجی اپریشن میں حصہ نہیں لے گا. یہ صرف اور صرف امریکی سفارتی عملے کو افغانستان سے بحفاظت نکالنے کے لیے بیجا جا رہا ہے.
اس کے ساتھ برطانیہ کا بھی 600 فوجیوں پر مشتمل دستہ افغانستان بیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے. اور برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فوجی بھی صرف برطانوی سفارتی عملے کو بحفاظت نکالنے کے لئے بیجا جا رہا ہے. دوسری طرف دوہا میں جاری ٹرائکا کا اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے. جس میں پاکستان، امریکہ، چین اور روس کا افغان طالبان سے صوبائی دارالحکومتوں پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
دوہا اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان مزاکرات کی رفتارتیز کیا جائے. اور یہ بھی واضح کردیا گیا ہے کہ عسکری طاقت کے بل پر افغانستان پرقائم حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں