چین میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت 133 مسافر سوار تھے

China Plan Crashes 640x480

بیجنگ: چین کی ایک نجی کمپنی چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ آج چین کے صوبہ گوانگشی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس میں عملے سمیت 133 افراد سوار تھے.
مردان ٹائمز کو چین سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق چین کے صوبہ گوانگشی میں ایک چین نجی کمپنی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں عملے سمیت 133 افراد سوار تھے.
چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا یہ مسافر طیارہ بوئنگ 800-737 عملے سمیت 133 مسافروں کو لے جارہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا ہے. چینی حکام کے مطابق تاحال اس حادثے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی جبکہ اس طیارے میں سوار افراد کی جانی نقصان کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی.
عینی شاہدین کے مطابق گوانگشی صوبہ میں طیارے کے حادثے کے بعد پہاڑوں پر آگ لگ گئی ہے. اس حادثے کے بارے میں چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے.
اس ایم یو 5735 نامی پرواز نے اپنی اُڑان کونمینگ سے مقامی وقت ایک بج کر 11 منٹ پر بھری تھی اور اس کو تقریبآ تین بج کر پانچ منٹ پر گوانگزو پہنچنا تھا۔ اس حادثے کے بعد مقامی جگہ پر حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور اس کے علاوہ ریسکیو کے عملے کو بھی حادثے کی جگہ پر متاثرہ میں بھیجا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں