حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر 150فیصد اضافہ کر دیا

Medicines

اسلام آباد: پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ادویات کی قیمتوں میں 15 – 150 فیصد اضافہ
مردان ٹائمز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ق پاکستان کے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نے ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 150 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے. جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ان میں زیادہ تر شوگر، بلڈ پریشر، کینسراوردوسری جان بچانے والی ادویات شامل ہے.

پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے یہ رواں ہفتے میں یہ دوسری بار ادویات اور سالٹ کی قیمتوں میں اجافہ کر دیا گیا ہے. باوثوق زرایع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اجافے سے یہ ادویات غریب عوام کی دسترس سے باہر ہو جائے گی. اس حوالے سے ڈاکٹرز ایسوسیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بار بار پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے یہ غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہو جائے گی.
ڈاکٹروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ غریب عوام پر رحکم کھا کر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی نوٹیفیکیشن واپس لی جائے. ڈاکٹروں نے مزید بتایا کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کی حکومت ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ کرچکی ہے. جس کی وجہ سے زیادہ تر ادویات عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہے.
اگر دیھکا جائے تو پی ٹی آئی کی حکومت نے ایلکشن سے پیلے کئی دعوے کئے تھے کہ غریب عوام کا خیال رکھا جائے گا. لیکن دوسرے طرف حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی حکومت نے چینی، گھی، آٹے اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 90 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں