سونےکی قیمتوں میں 700 روپے فی تولہ کمی

gold-1278656_640
فوٹو: فائل

کراچی: انٹرنشنل بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی کے بعد 1747 ڈالر پر آگئی.
مردان ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں پیر کے دن سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی. اس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی.
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، پشاور، مردان، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپندی، کوئٹہ اور ملک کے دوسرے بڑے شہروں کے صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 108500 کی سطح پر آگئی ہے. جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 93021 کی سطح پر آگئی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں