اسلام اباد: مولانا فضل الرحمن کی جانب سے طالبان کوافغانستان میں فتح پر مبارکباد اور ہر قسم کی تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی.
جے یو آئی (ف) فضل الرحمان کی جانب سے افغانستان میں طالبان کی بیس سالہ طویل جدوجہد کے بعد فتح پر انہیں مبارکباد دی گئی اور ان کو مکمل یقین دہانی کرائی ہے.
جے یو آئی (ف) کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضلالرحمان نے افغانستان میں امارت اسلامی کے امیر مولوی ہیبتہ اللہ اور دوسرے تمام نمایندہ گان کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی. بیان کے مطابق جمیعت اعلماء اسلام نے پہلے روز سے ہی امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان میں حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا تھا. جبکہ دوسری جانب تحریک طالبان افغانستان کی امریکی اور نیٹو افواج کے خلاف مزاحمت کو جائز قرار دیا تھا.
انھوں نےمزید کہا کہ طالبان کی جانب سے مخلصانہ قربانیوں اور عظیم جدوجہد کے بعد اللہ پاک نے مدد بیجھ کر طالبان کی نصرت کی. اور اس عظیم جدوجہد کے بعد انھوں نے اللہ پاک کی مدد سے اپنے پاک ملک افغانستان کو بیرونی طاغوتی قوتوں سے آزاد کرادیا ہے.
اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے افغانستان کے عوام اور نمایندہ گان کو باللخصوص اور باقی امت مسلمہ کو باالعموم مبارکباد کا مستحق قراردیا. انھوں نے مزید کہا کہ طالبان نے افغانستان میں جاری فتوحات حاصل کرنے کے بعد جس امن، خیرسگالی اور مفاہمت کی پالیسی اپنائی اور جس نئے نظام کی بنیاد رکھی، اس کی نظیر موجودہ وقت میں کہیں نظر نہیں آتی اور جمیعت اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.
Menu