مردان: تحت بھائی کے نواحی علاقے ماموں خان میں ایک سنگدل ماں نے اپنے تین ماہ کے بچے کو زبح کرکے قتل کردیا.
مردان ٹائمز کے مطابق تحصیل تحت بھائی کے نواحی علاقے ماموں خان میں ایک سنگدل ماں نے اپنے تین ماں کے بیٹے کو زبح کرکے قتل کردیا ہے. ملزمہ کو واقع کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس وقت وہ پولیس کی حراست میں ہے.
مزید تفصیلات کے مطابق ملزمہ کے دو بیٹے اس سے پہلے تھیلیسمیا بیماری کے باعث کچھ عرصہ قبل انتقال کرگئے تھے اور اسے شک تھا کہ اس کا تیسری بیٹا بھی اس مہلک بیماری میں مبتلا ہے.
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق تحصیل تحت بھائی کے یونین کونسل پرخو ڈھیری کے خٹ کلی، ماموں خان میں ماں نے اپنے تین ماہ کے بچے کو زبح کرکے قتل کردیا. پولیس نے موقع پر پہنچ کر ماں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے.
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گ اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ کو شک تھا کہ ان کا تیسرا بچہ بھی تھیلیسیمیا بیماری کا شکار ہے، کیونکہ اس واقع سے چند ماہ پہلے ملزمہ کے دو بیٹے تھیلیسیمیا کے مہلک مرض کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے.
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے بچے کا باپ روزگار کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم ہے. پولیس نے بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنجئی منتقل کردی ہے اور مزید معلومات جاری ہے.
Menu