پاکستان سے غیرملکی سفیروں نے روسی حملے کی مذمت کا مطالبہ کردیا

Ministry of Foreign Affair 640x480

اسلام آباد: غیرملکی سفیروں کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے وہ یوکرین پر روسی حملے کی مذمت میں بیان جاری کرے.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان میں موجود غیر ملکی سفیروں کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت میں بیان جاری کرے.
مزید تفصیلا کے مطابق پاکستان میں موجود یورپین یونین اور دیگر مغربی ممالک کے سفیروں نے پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کرے، اور اس حوالے سے ایک باقاعدہ بیان جاری کیا جائے.
اُدھر روس نے یوکرین پر گولہ باری کے دوران ایک بھارتی طالب علم کو بھی ہلاک کیا ہے. بھارت نے اپنے طالب علم کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے. اس وقت یوکرین میں کئی ممالک کے شہری پھنسے ہوئے ہیں اور وہ محفوظ مقامات کی طرف اپنا سفر جاری رکھے ہوئی ہیں جبکہ بعض طالب علم وہاں پر ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں.
واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر پانچ دن پہلے کئی اطراف سے حملہ کیا ہے اور اب تک یوکرین کے کئی شہروں پر قابض ہوچکا ہے. اس لڑائی میں اب تک دونوں اطراف سے متضاد بیانات جاری کئے جارہے ہیں جس میں ایک دوسرے کو جانی و مالی نقصان پہنچانے کے دعوے کئے جارہے ہیں.
اقوام متحدہ کے ایک بیان کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے باعث اب تک 14 بچوں سمیت 102 شہری افراد ہوچکے ہیں. تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شہری ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو روسی حملوں کی زد آئے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں