وزیراعظم عمران خان کی یورپین کے سفیروں پر کڑی تنقید، کشمیر پر بھارت کو خط کیوں نہیں لکھا؟ عمران خان

Imran_Khan
عمران خان، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے یورپین یونین کے سفیروں کی جانب سے یوکرین کے معاملے پر پاکستان کو مشترکہ طورپر خط لکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو خط کیوں نہیں لکھا.
مردان ٹائمز کو کراچی سے ملنے والی خبروں کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے اپنے خطاب کے دوران یورپی یونین کے سفیروں کی جانب سے یوکرین کے معاملے پر پاکستان کو لکھے گئے خط پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب نئی دہلی نے کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا دی تو وہی ممالک کہاں تھے.
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے ضلع وہاڑی کے تحصیل میلسی میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کیا اور اس دوران ان کےساتھ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی موجود تھے.
اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے والدین کی تعلیمات پر عمل کیا ہے اور اس بات کا یقین ہے کہ "پاکستان کو کسی کا غلام نہیں ہونا چاہیے”. جلسے کو دوران انھوں نے کہا کہ "یورپی سفیروں نے پاکستان کو خط لکھا ہے، جس میں ہم سے روس مخالف بیان جاری کرنے کو کہا گیا ہے. لیکن میں یورپی سفیروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ نے وہ خط ہندوستان کو بھی لکھا تھا جب وہاں پر بھارتی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاں دیں؟
واضح رہے کہ یورپی ممالک نے مشترکہ طور پر پاکستان کو ایک خط لکھا تھا جس میں اسلام آباد سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ روس کے خلاف یوکرین کے حق میں مذمتی بیان جاری کرے تاہم پاکستان نے اس کو سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے یورپی سفیروں سے جواب طلب کیا ہے.
پاکستان کی جانب سے یورپی سفیروں سے جواب طلب کرنے پر یوریی سفیروں نے معافی مانگتے ہوئے اپنی خط پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں