پشاور میں ڈکیتی کی واردات، نوکر ہی چور نکلے

پشاور: پشاور کے محلہ حویلی میں ہاشم علاقہ ڈبگری میں پچھلے 22 تاریخ کو ایک گھر میں چوری ہوئی تھی اور بعد پتا چلا کہ اس گھر میں کام کرنے والے نوکر ہی چور نکلے، پولیس تاحال ملزمان کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق پشاور میں محلہ حویلی میر ہاشم ڈبگری میں پھچلے 22 اپریل کو شاہ قبول پشاور سٹی میں مکان نمبر 2510 میں مرحوم اصیف علی کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی. لیکن جہاں نوکر گھر کے رکھوالے تھے وہی نوکروں نے گھر کا صفایا کرکے قیمتی سامان لے اُڑے.
مزید تفصیلات کے مطابق پشاور میں واقع ایک گھر میں گھر کے نوکروں نے ہی مالک مکان کو ٹیکہ لگا کر قیمتی سامان اور نقدی چوری کرلی. واقعے کے بعد اس کی ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے نوکر چوروں کی روپ میں تالے توڑ رہے ہیں.
چور نوکر محبوب علی اور اور اسی کی بیوی حمیدہ بی بی نے گھر کے تالے توڑ کر گھر کا صفایا کردیا ہے. پولیس نے ایف آئی آر درج کر دی ہے لیکن آج تک مجرم گرفتار نہ ہوسکے اور مفرور ہیں. گھر کی مالکن زوجہ زوجہ آصف علی نے اس سلسلے میں خٰبر آواز ٹی وی کے ٹیم کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس افسران سے رابطہ کرکے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کردیاہے.
گھر کی مالکن نے کہا کہ مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے. اور ہمارے گھر سے چوری شدہ سامان، نقدی اور دیگر اشیا کو مجرمان سے جلد از جلد برآمد کرکے ہمیں واپس کیا جائے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں