خیبر پختونخوا میں آج پیر کے روز سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان

Eid Month 640x480
عید کا نیا چاند، فوٹو: فائل

پشاور: خیبر پختونخوا میں 130 شہادتوں کے موصول ہونے کے بعد آج حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع سے 130 شہادتوں کے موصول ہونے کے بعد سرکاری طور پر صوبے بھر میں عید منانے کا اعلان کیا ہے.
اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف نے میڈیا کے نمائیندوں کو بتایا ہے کہ خیبر پختوتنخوا کے مختلف اضلاع سے چاند نظر آنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں، اور اس کے بعد صوبائی حکومت نے پیر کے روز سرکاری طور پر عید منانے کا فیصلہ کیا ہے.
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون حصوصی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے مسجد قاسم علی خان کے فیصلے اور شہادتوں کی روشنی میں بروز پیر سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کیا. اس اعلان کے تحت خیبرپختونخوا میں آج مذہبی جوش و خروش سے عیدالفطر منائی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون حصوصی بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان گورنر ہاوس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے. انھوں نے کہا کہ کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ عید کی نماز ادا کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر منگل کے روز منانے کا اعلان سامنے آیا ہے. جس کے بعد پنجاب، سندھ اور دیگر علاقوں میں عیدالفطر تین مئی کو بروز منگل منائی جائے گی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں