پی ٹی اے کی طرف سے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے نیا نظام متعارف

PTA Logo 640x480
پی ٹی اے لوگو۔ فوٹو: پی ٹی اے ویب سائٹ

اسلام آباد: پاکستان کی حکومتی ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ملک میں غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آے حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نئےنظام کے مطابق غیر اخلاقی ویب سائٹس ڈی این ایس نظام کے تحت انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی سطح پر ایک خود کار طریقے سے بلاک ہوسکیں گی۔ جبکہ اس سے پہلے پی ٹی اے کی طرف سے کسی ویب سائٹس کا بلاک کرنا ہوتا تو ان ویب صائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھجوائی جاتی تھی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے نظام کی مدد سے شہریوں کی پرائیویسی اور انٹرنیٹ کی رفتار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پی ٹی اے حکام نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ اس جدید نظام کے استعمال سے ویب سائٹس بلاک کے خود کار نظام سے وقت کی بچت ہوگی۔
پی ٹی آے حکام کے مطابق اس نئے نظام کے استعمال سے سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکینزم نہیں ہے۔ انھوں نے موقف اختیار کیا کہ یہ نیا نظام ملک میں صرف غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کےلیے بنایا اور متعارف کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں