پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پہلے امریکہ کو گالیاں دے رہا تھا، اب ان کے پاؤں پڑ رہا ہے، سعد رفیق

Khwaja Saad Rafiq Press Conference Photo File 640x480
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق۔ فوٹو: فائل

سکھر: مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے جعلی چورن بیچا، پہلے امریکا کو گالیاں نکال رہا تھا لیکن اب اُن کے پاؤں پڑ رہا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سکھر میں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پہلے امریکہ کو گالیاں دے رہا تھا اور اب اُن کے پاؤں پڑ رہا ہے۔
وفاقی وزیرریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ریاست کا رویہ بچہ جمہورہ کے ساتھ کچھ اور جبکہ دیگر کے ساتھ کچھ اور ہو۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب رویے دو ہوں گے تو پھر اس کے بارے میں سوال بھی اٹھیں گے، بات بھی ہوگی، تنقید بھی ہوگی اور پھر بری بھی لگے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا عمران خان نے جہاں جہاں تھوکا وہاں وہاں چاٹ رہے ہیں، ہمیں امپورٹڈ کہتے ہیں، لیکن اب سب کو پتہ چل گیا ہے کہ امپورٹڈ تو وہ خود ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں