عمران خان نے سابق امریکی سفیر سے ملاقات کی تصدیق کردی

Imran Khan Speech Photo File 640x480
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق امریکی سفارتکار اور سی آئی اے تجزیہ کار اور لابئیسٹ رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی سی آئی اے کی تجزیہ کار، سابق سفارت کار اور لابسٹ رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کردی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ میں رابن رافیل کو پرانا جانتا ہوں، انھوں نے مزید کہا کہ وہ تھنگ ٹینک کے ساتھ ہیں اورامریکی حکومت کے ساتھ نہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارے بالکل ٹھیک تعلقات ہونے چاہئیں مگر ہمیں استعمال نہ کیا جائے۔ پی ٹی آئی چئیرمین نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میری امریکا سے کوئی ٹینشن نہیں تھی۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ باہمی تعلقات میں مسائل آتے ہیں، حل ہو جاتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کُٹی ہو جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں