کراچی: ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے رہنما کامران ٹیسوری آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے کامران ٹیسوری آج بطور گورنر سندھ اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے، ان کی حلف برداری کی تقریب شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان کے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز ہی کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدرِ مملکت پاکستان کی طرف سے ان کی بطور گورنر سندھ کے عہدے کی یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101 ایک کے تحت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی طرف سے گورنر سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
Menu