اسلام آباد: اسلام آباد میں واقعہ کامسیٹ یونیورسٹی کے انگریزی پرچے میں فحش مواد پر سینیٹر مشتاق احمد نے سنیٹ میں شدید احتجاج کیا اور واقعے میں زمہ داروں کا تعین کا مطالبہ کیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد نے آج سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسلام آباد میں واقعہ کامسیٹ یونیورسٹی کے انگریزی پرچے میں فحش مواد کے معاملے پر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ کامسیٹ یونیورسٹی کے انتظامیہ سے واقعہ میں ملوث عناصر کے بارے میں پوچھا جائے کہ ان عناصر کا تقرر کس نے کیا تھا۔
اسلام آباد #COMSATS یونیورسٹی کے معاملے پر @SenatePakistan انتظامیہ سے واقعہ میں ملوث عناصر کے بارے میں پوچھا جائے کہ ان عناصر کا تقرر کس نے کیا تھا۔ ایسے واقعات کا تدارک کیا جائے تا کہ آئندہ ایسے واقعات رونماء نہ ہوں۔
سینیٹ آف پاکستان میں کامسیٹس واقعہ پر اظہار خیال pic.twitter.com/m1gF38hIQf— Senator Mushtaq Ahmad Khan (@SenatorMushtaq) February 20, 2023
انھوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ کمیٹی کو بھجوا دے تاکہ ہم اس بارے میں یونیورسٹی سے پوچھے اور اس لیکچرر سے بھی پوچھے جس نے بی ایس کے پرچے میں اس بےہودہ سوال کو ڈالا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے اقدار، ہمارے عزت اور ہمارے دین پر براہ راست حملہ ہے۔