پشاور:خیبرپختونخوا کے تھانہ شاہ پور نے نہایت اہم کاروائی کے دوران خطرناک راہزن گروہ کو گرفتار کرکے کئی موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلئے۔
مردان ٹائمز کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور کے تھانہ شاہ پور نے نہایت اہم کاروائی کے دوران خطرناک راہزن گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق پشاور کے تھانہ شاہ پور کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کاروائی کے دوران ایک خطرناک راہزن گروہ کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے کئی موٹر سائیکل، موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق راہزن گروہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا جو کہ چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔
Menu