سوات میں نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کے خلاف مظاہرہ

Nawaz Sharif Kidney Hospital Mingora Swat

سوات: منگورہ میں قائم نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کے خلاف پی ایم ایل این کا مظاہرہ
مردان ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز مینگورہ سوات میں پاکستان مسلم لیگ نون کے کرکنان نے مینگورہ سوات میں قائم "نوازشریف کڈنی ہسپتال” کانام تبدیل کرنے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا.
یہ جلسہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تھا جس نے حال ہی میں نوازشریف حکومت میں قائم کردہ ” "نوازشریف کڈنی ہسپتال” کا نام تبدیل کرکے سوات کڈنی اسپتال رکھ دیا ہے.
پاکستان تحریک انصاف کے اس فیصلے کے خلاف مسلم لیگ )نون) کے کرکنان نے اختجاج شروع کر رکھا ہے. احتجاجی جلسے کی صدارت قومی اسمبلی کے ممبر عباداللہ کررہے تھے. جلسہ کے دوران مظاہرین نے سانگوٹا روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا.
جلسہ میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لئے شرم کا مقام ہے جومسلم لیگ (نون) کی سابقہ دورحکومت میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں.
ممبر قومی اسمبلی عباداللہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ (نون) کی جماعت ہی کامیابی حاصل کرےگی. انھوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکامت نے عوام کاجینا حرام کردیا ہے اور ان کے پریشانیوں میں اور اضافہ کر دیا ہے. اس لئے عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں.
انھوں نے مزید کہاکہ تبدیلی کا نعرہ صرف عوام کے آنکھوں میں دھول جونکھنے کے مترادف تھا. جو صرف اقتدار میں آنے اور کرسی حاصل کرنے کا ایک چال تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں