سوات: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سوات میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو پتہ ہے کہ عمران خان مزید تھوڑی دیر رہ گیا تو سب جیل جائے گے.
مردان ٹائمز کو سوات سے ملنے والی خبروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوات میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا جس میں انھوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا. انھوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کا ٹولہ چوہوں کا ٹولہ ہے اور میں تینوں کرپٹ رہنماؤں کا شکار کرکے دکھاؤں گا.
وزیراعظم عمران خان نے کہا میں امریکی صدر سمیت دنیا کے کسی بھی رہنما کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہوں. انھوں نے مزید کہا کہ آپ نے آیندہ بلدیاتی انتحابات میں بلے کو ووٹ دینا ہے. انھوں نے جلسے میں مزید کہا کہ بلے کے خلاف کھڑے ہونے والے پی ٹی آئی کے نوجوان بیٹھ جائے کیونکہ ہم نے یہ الیکشن جیتنا ہے.
جلسے میں خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری پر میں نے آج صبح اُٹھ کر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے. انھوں نے کہا کہ ہم نے تین سال مسلسل اس حوالے سے کوششیں کیں اور باآخر ہم اس میںکامیاب ہوگئے.
Menu