پی ٹی آئی کی کشتی ہچکولے کھانے لگی، خیبرپختونخوا حکومت کا بھی گرنے کا خطرہ

PPPP Najmudin Khan 640x480
فوٹو: فائل

پشاور: پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے سندھ ہاؤس پر حملے کے ردعمل میں پیپلز پارٹی کی جانب 45 ایم این ایز ساتھ ملانے اور خیبرپختونخوا حکومت گرانے کا نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق آج دیر بالا کے لواری ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ خیبر پختونخوا کے صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 45 ارکان ہم سے رابطے میں ہیں.
اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت گرانے کے بعد خیبر پختونخوا صوبے میں بھی جلد عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے. انھوں نے پریس کانفرس کے دوران کہا اپوزیشن ایک پیج پر ہے اور ہم نے پی ٹی آئی کی موجودہ نااہل حکومت سے قوم کو نجات دلانے کے لیے کمر کس لی ہے۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کرم فرما اور کارکنان کان کھول کر یہ بات سن لیں کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی اور ہمارے جیالے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا خوب جانتے ہیں.
پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے مزید کہا ریاستی اداروں کی خاموشی اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پر حملے پر نہایت ہی افسوس ناک اور معنی خیز ہیں. انھوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ یہ خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں