پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے سیکورٹی کے لئے وزارت داخلہ کوخط لکھنے کا فیصلہ

Election commission of Pakistan 640x480
الیکشن کمیشن آف پاکستان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کے خلاف پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی ہے، جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے سکیورٹی دینے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں 27 اور 29 اپریل کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوگی۔ فارن فنڈنگ کیس میں روزانہ سماعت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے اس موقع پر ملک کے تمام الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے متوقع احتجاج کے اعلان کے بعد سکیورٹی انتظامات دینے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشنز کے تمام دفاتر اور ضلعی الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر کی سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس طلب کر لیا۔
مردان ٹائمز کو ملنے والی خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن کے تمام صوبائی اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پاکستان الیکشن کمیشن کی طرف سے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے. پاکستان الیکشن کمیشن نے صوبائی اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں کو خط لکھے گا تاکہ الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں