وزیراعظم نے پنجاب کے گورنر عمرچیمہ کوہٹانے کی سمری دوبارہ صدر کو ارسال کردی

صدر عارف علوی اور عمر چیمہ
صدر عارف علوی اور عمر چیمہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدر مملکت پاکستان عارف علوی کو ارسال کردی ہے، اور اس کے ساتھ ہی ان کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق وزیراعظم شہاز شریف کی جانب سے ایک بار پھر گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری ارسال کی گئی ہے، اور اس کے ساتھ ہی ان کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے.
اس مرتبہ گورنر پنجاب عمر چیمہ کے پاس صرف اور صرف دس دن رہ گئے ہیں. وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئی ایڈوائس کو دس دن گزر جانے کے بعد بھی صدر نے اس کو منظور نہیں کیا تو گورنر خود بہ خود برطرف ہوجائیں گے.
اس سے پہلے بھی ایک سمری وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی تھی اور اس پہلے والی سمری کو 14 دن مکمل ہوچکے ہیں تاہم صدر مملکت نے اس سمری پر کوئی آرڈر جاری نہیں کیا. وزیراعظم نے اس کے بعد آج ایک اور سمری گورنر پنجاب کو ہٹانے کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دی ہے۔
واضح رہے کہ اگر اس مرتبہ بھی اس سمری پر صدر مملکت کی طرف سے کوئی عمل نہ بھی ہوا تو پاکستانی قانون کے مطابق 10 روز کے بعد گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے. اس کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ساتھ ہی نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدر کو بھیج دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں