پاکستان تحریک انصاف کے 5 سابق وزارء ابھی تک سرکاری رہائشگاہوں پر قابض

PTI Flag
ہاؤسنگ وزارت بار بار پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ وزرا کو نوٹس جاری کئے لیکن تاحال ان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت میں وزرا نے ابھی تک وزرا کالونی کی سرکاری رہائشگاہوں پر قبضہ کیا ہوا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق ہاؤسنگ وزارت کی طرف سے نوٹس ارسال کرنے کے بعد سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سرکاری رہائش گاہ کو حالی کردیا ہے. لیکن ان کے علاوہ 5 اور وزرا نے ابھی تک سرکاری رہائشگاہوں پر قبضہ کیا ہوا ہے.
معتبر زرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی باقی 5 وزرا، جو کہ تاحال سرکاری رہائشگاہوں پر برجمان ہے، کو بھی وزارت ہاؤسنگ نے متعلقہ سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے.
واضح رہے کہ وفاقی وزیر کا عہدہ چھوڑنے یا اس سے ہٹنے کے بعد 15 یوم کے اندر اندر سرکاری رہائش گا ہیں چھوڑنا ضروری ہوتا ہے. لیکن پی ٹی آئی کے یہ پانچ وزرا جو کہ اپنے عہدوں سے ہٹا دئے گئے ہیں، لیکن ابھی تک متعدد وزرا منسٹرکالونی میں رہائش پذیر ہیں۔
جن سابقہ وفاقی وزرا نے ابھی تک سرکاری رہائشگاہیں حالی نہیں کیں ان میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک، زبیدہ جلال، نور الحق قادری، فہمیدہ مرزا اور عثمان ڈار شامل ہیں. ان افراد نے تاحال سرکاری رہائش گاہوں پر قبضہ کیں ہوئے ہیں. واضح رہے کہ ان تمام سابق وزرا کو کئی بار وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ آپ لوگ سرکاری رہائشگاہوں کو فوری طور پر حالی کردیں لیکن یہ لوگ ٹھس سے مس نہیں ہورہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں