چوہدری برادران میں اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے

shujaat & pervezilahi 640x480
چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہٰی۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے چوہدری برادران میں تحریک عدم اعتماد کے بعد آپس کے اختلافات مزید شدت اختیارکرگئےہیں۔
مردان ٹائمز کو لاہور سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سیاسی رہنماوں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان تحریک عدم اعتماد کے بعد آپس میں‌ اختلافات نے مزید شدت اختیار کی ہے اور ان کے درمیان راہیں جدا ہوگئیں ہیں.
مزید تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ وعدوں کو وفا کرنے کی حامی رہی۔ چوہدری شجاعت حسین کے مطابق عین وقت پرچوہدری پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو چھوڑنے سے انکار کیا. اور یہی وہ وقت تھا جب دونوں بھائیوں کے درمیان سیاست پر اختلافات نے مزید شدت اختیارکرلی ہے.
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے بزرگ رہنما چوہدری شجاعت حسین اپنے صاحبزادوں اورمسلم لیگ (ق) کی ٹکٹ پرکامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کے ساتھ ن لیگ کے ساتھ کھڑے رہیں گے. جبکہ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الہی، حسین الہی کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جائیں گے۔
زرائع کے مطابق اس وقت حسین الہی ملک سے باہر دورے پر ہے اور جیسے ہی وہ واپس پاکستان آجائے تو ان کی واپسی کے ساتھ ہی گجرات کا بڑا خاندان ایک بڑا اعلان کرے گا. انھوں نے کہا کہ حسین الہی اور مونس الہی کے ہمراہ مشاورت کے بعد آئندہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ بھی کریں گے۔
اُدھر مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کےچھوٹے بھائی چوہدری وجاہت کے بیٹے حسین الہیٰ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کو چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا ہے۔ اُنھوں نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے ساتھ میرا سیاسی سفر ختم ہونا چاہیے، ایسی پارٹی میں نہیں رہ سکتے جوشہباز شریف کی قیادت میں امپورٹڈ حکومت کی حمایت کرتی ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں