پیٹرول کی قیمت میں کمی کی وجہ سے وزیراعظم جلد خوشخبری دینگے، حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz Talking to media Photo File 640x480
حمزہ شہباز لاھور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بہت جلد پٹرول کی قیمت میں کمی کے حوالے سے خوشخبری دینگے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزی شہباز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے رائیونڈ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے موقع پراپنے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا مسلم لیگ(ن) نے 2018 میں ملک کو درست سمت میں ترقی کی راہ پر ڈال دیاتھا، لیکن سابق نااہل حکومت کے چار سال میں پی ٹی آئی نے جو تباہی مچائی وہ ناقابل بیان ہے، پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے ملکی معیشت کو بربادکر کے رکھ دیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتں گر گئی ہیں، اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی بہت جلد تیل کی قیمتوں کے حوالے سے پاکستانی عوام کو ایک بڑی خوشخبری دینگے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے رائیونڈ میں ملاقات کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ فنہ خان نہ ہی آئین کو مانتا ہے اور نہ ہی قانون کو، جبکہ اس نے اپنے دور حکومت میں لوٹ کسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا تھا، انھوں نے مزید کہا کہ فتنہ خان اور ان کے حواریوں نے پنجاب میں ایک قسم کا تماشہ لگائے رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں