پنجاب ضمنی انتحابات: مسلم لیگ (ن) کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرلینے چاہیے، مریم نواز

Maryam Nawaz Taking to Media Photo File 640x480
مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کھلے دل سے نتائج تسلیم کرلینے چاہیے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب میں ضمنی انتحابات میں شکست پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے ان نتائج تسلیم کرنا چاہئیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انھوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب کے بعد تحریک انصاف کی واضح برتری کے حوالے سے ٹویٹ کی اور کہا کہا کہ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔
مریم نواز نے ٹویٹر پوسٹ میں مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنا دل بڑا کرنا چاہیے،جہاں جہاں کمزوریاں ہیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے، انشاء اللّہ خیر ہو گی۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو پنجاب کے ضمنی انتحابات میں کئی نشتوں پر واضح برتری حاصل ہوچکی ہے، اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کئی نشتوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں