ایک زرداری سب پر بھاری، بلاول بھٹوزرداری کا ٹویٹ

Bilawar and Asif Zardari
بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرخارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی ربچے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر آج پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے انتحاب کے نتیجے میں حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ برقرا رہنے پر ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ لگا دیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے آج پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اپ سیٹ کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ’ایک زرداری سب پہ بھاری کی پوسٹ شئیر کی‘۔


واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کے درمیان گزشتہ روز دو بار کئی گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئی تھی، تاہم اس موقع پر دونوں طرف سے کسی بھی قسم کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔
اس ملاقات کے بعد پاکستان تحرین انصاف کے رہنماوں کی طرف سے دعوے کیے جارہے تھے کہ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات بے نتیجہ رہی اور کہا کہ پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے دوڑ میں پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار چوہدری پرویز الہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونگے. لیکن پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت سرپرائز ملا اور ان کے امیدوں پر اس وقت پانی پھیر گیا جب ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد ہوگئے اور ڈپٹی اسپیکر نے حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
دوسری جانب مردان ٹائمز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقاتوں کی وجہ سے ہی چوہدری شجاعت نے ڈپٹی اسپیکر کو بطور پارٹی سربراہ خط لکھا اور پھر اسی خط کی بنیاد پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ جاری کر دی۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ ہی کے نتیجے میں حکومتی اتحاد کے نامزد کردہ امیدوار حمزہ شہباز کی کامیابی ممکن ہو سکی۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے مطابق انھوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اور چوہدری شجاعت کے خط پر اپنا آئینی اختیار کو استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے دس اراکین کے ووٹ مسترد کیے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے دس اراکین اسمبلی کے ووٹ مسترد ہوجانے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدوار پرویز الہیٰ صرف 176 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ حکومتی اتحاد کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر صرف تین ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار پائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں