اسلام آباد: پنجاب کے نیے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے عہدے کا حلف لے لیا، گورنر پنجاب کے انکار کے بعد صدر عارف علوی نے ان سے حلف اٹھا لیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پنجاب کے گورنر کے انکار کے بعد ایوان صدر اسلام آباد میں رات گئے دو بجے حلف برداری کے تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر عارف علوی نے پرویز الہی سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا ہے۔
اُدھر ریاستی ٹی وی چینل (پی ٹی وی) پر عام روایت کے برخلاف وزیراعلیٰ پنجاب کے اس حلف برداری کے تقریب کو براہ راست نشر نہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے حکومت کے اس اقدام کو ’شرمناک روایہ‘ قرار دیا ہے۔
PDM has decided that they will not show Oath Taking ceremony of CM Punjab on PTV, a State Channel run by taxpayers money. This is absolutely shameful behaviour by so called democratic parties! #عوام_کی_جیت pic.twitter.com/1dmuDHAT0t
— PTI (@PTIofficial) July 26, 2022
واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی پرویزالٰہی سے حلف لینے سے انکار کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ حلف برداری کیلیے خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے جہاں اُن کا مونس الہیٰ نے استقبال کیا۔
چوہدری پرویز الہی کے حلف برداری کی تقریب میں مونس الہیٰ، موسیٰ الٰہی، چوہدری وجاہت حسین، میاں محمود الرشید، مراد راس، زین قریشی، اور یاسمین راشد سمیت دیگر پی ٹی آئی اور ق لیگ کے افراد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ کل سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں گورنر کی عدم دستیابی کی صورت میں پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو چوہدری پرویز الہٰی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ کا حلف لینے کا حکم دیا گیا تھا۔