’سب کے ساتھ بات کرسکتے ہیں لیکن اگر چوروں سے ڈیل کی تو معاشرہ تباہ ہوگا‘ عمران خان

Imran Khan Speech Photo File 640x480
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: پاکستان تحرین انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرسکتی ہے لیکن اگر چوروں کے ساتھ ڈیل کی تو اس سے معاشرہ تباہ ہوگا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، انھوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر صاف اور شفاف انتحابات نہیں کئے گئے تو اس سے انتشار مزید بڑھے گا کیونکہ حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے موجودہ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ اس وقت ’حالات مشکل ہیں، جتنی دیر یہ حکومت رہے گی، مزید مشکل ہوگی۔‘ انھوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ اس وقت ملک میں ایک ایسے بااعتماد الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے جس پر سب کو اعتماد ہو۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایک سے ایک بڑا ڈاکو بیٹھ کر عدالتوں کو دھمکیاں دے رہا تھا۔ ’یہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ انھوں نے حطاب میں مزید کہا کہ ‘یہ سمجھتے ہیں کہ قانون صرف عام لوگوں کے لیے ہے۔ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ ان سے بات کیوں نہیں کرتے۔‘
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم سب سے بات کرسکتے ہیں لیکن چوروں سے ڈیل کرلیں تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں