لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما اور سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ شہباز گل نے جو بات کی ہو وہ ٹھیک نہ ہو مگر اس کے لئے ایک قانونی راستہ بھی موجود ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سیکریٹری جنرل اسد عمر نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنھیں، شہباز گل کو، بندوقوں سے مار کر بغیرنمبرپلیٹ کے نجی گاڑیوں میں لے جایا جا رہا ہے اور طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے جو ’آخری ہڑبڑاہٹ‘ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سیکریٹری جنرل نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے آج ایک اجلاس طلب کر کیا ہے اور اس اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف دو طریقے سے حملہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو پاک فوج کے مخالف قرار دینے سمیت اس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زریعے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔