عوامی نیشنل پارٹی کا اتحادی حکومت پر شدید تنقید

Zahid Khan ANP Photo File 640x480
زاہد خان، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما۔ فوٹو: فائل

پشاور: حکومتی اتحادی میں شامل ساسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی طرف سے اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی کابینہ میں اضافے کی مخالفت کر دی۔
مردان ٹائمز کے مطابق عوامی نیشل پارٹی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ ہم نے تحادی حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے ساتھ دیا تھا۔
زاہد خان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اتحادی حکومت ملک کے غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مسلسل اپنی کابینہ بڑھاتی جا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت وفاقی کابینہ میں صرف 3 جماعتوں (مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمیعت علماء اسلام) کے لوگ شامل ہیں، جبکہ اے این پی اس گناہ میں شامل نہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سلطان راہی کی طرح صرف بڑھکیں مارتے ہیں۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈارسے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ان کی واپسی کے بعد اب دیکھتے ہیں کیا ریلیف ملتا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کے تین صوبے گورنر کے بغیر کام کررہے ہیں، انھوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ صوبے کے گورنر کی تقرری نہیں کرسکتے تو پھر آپ کیا کر سکتے ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں