بلاول بھٹو کا عمران خان کی نااہلی پر دلچسپ ردعمل

Bilawal Bhuto Zardari Speech in National Assembly 640x480
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے۔ فوٹو: فیس بک

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے الیکشن کمیشن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پردلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عمران خان کی نااہلی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا.
پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے۔


پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹویٹر پرمزید لکھا کہ عمران خان اب نااہل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید لکھا کہ اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں