اسلام آباد: پاکستان کے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جس شخص نے عمران خان کے کہنے پر ایف آئی آر درج نہیں وہ اسمبلیاں کیا توڑے گا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور پرویز الہٰی کا آپس میں مقابلہ میں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ ’یوٹرن‘ کون لیتا ہے اور ’سمارٹ ٹرن‘ کون؟
رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ جس شخص (پرویز الہی) نے عمران خان کے کہنے پرایف آئی آر درج نہ کی، وہ اسمبلیاں توڑے گا؟
انھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پرویز الٰہی اگر ’اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، لیکن ہر صورت میں اس کا سیاسی نقصان پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے۔‘
یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 17 دسمبر کو لاہور میں جلسے کے دوران اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
Menu