میں تو کہتا رہا کہ پی ٹی آئی میں ہمت نہیں کہ اسمبلیاں تحلیل کرسکے، ایمل ولی خان

Aimal Wali ANP President Photo Facebook 640x480
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان۔ فوٹو: فیس بُک

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور رہنما ایمل ولی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہمت نہیں کہ اسمبلیاں تحلیل کرسکے، کیونکہ ان کو سرکاری پروٹوکول کی عادت پڑگئی ہے
مردان ٹائمز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور رہنما ایمل ولی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہمت نہیں کہ اسمبلیاں تحلیل کرسکے، کیونکہ ان کو سرکاری پروٹوکول کی عادت پڑگئی ہے۔
انھوں نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ فیس بُک پر ایک پوسٹ شئیرکی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں تو ہمیشہ سے یہ کہتا رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ہمت نہیں ہے، جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ انہیں سرکاری پروٹوکول کی عادت ہوگئی ہے۔
ایمل ولی خان نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ اگر پی ٹی آئی والے حکومت میں نہیں رہیں گے تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی کیونکہ انکی کرپشن حکومتی کرسیوں کے پیچھے چھپی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پی ٹی آئی کی کرپشن میں بی آر ٹی،مالم جبہ اور دیگر سکینڈلز انکو جیل تک پہنچانے کیلئے کافی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں