لمبی مدت کے لئے ٹیکنوکریٹ کی نگراں حکومت لانا بدترین غلطی ہو گی: فواد چوہدری

Fawad Chouhdry of PTI Photo File 640x480
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے خبر دار کیا ہے کہ اگر لمبی مدت کی ٹیکنوکریٹ لہ نگراں حکومت لائی گئی تو بدترین غلطی ہو گی۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی؟
انھوں نے ٹویٹر پر شئیر کئے گئے پوسٹ میں مزید کہا کہ ’لیکن ملک کے حالات کے پیش نظر انتخابات کروانے پڑیں گے۔ ہم واضح ہیں کہ لمبی مدت کی نگراں حکومت لانا بدترین غلطی ہو گی۔ انتخابات مسئلہ کا واحد حل ہیں۔‘
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ’ٹیکنوکریٹک حکومت کی صورت میں فیصلوں کا ملبہ اسٹیبلشمنٹ پر گرے گا‘.


فواد چوہدری کے علاوہ تحریک انصاف کے ایک اور رہنما اور پی ٹی آئی کے ترجمان حسان خاور نے بھی اسی طرح کا بیان دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’ٹیکنوکریٹک حکومت ایک سنگین غلطی ہو گی۔
انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’معیشت کی بحالی کے لیے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے جن کی سیاسی قیمت صرف عوام کا اعتماد رکھنے والی ایک آئینی اور منتخب حکومت ہی برداشت کر سکتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بیان میں اس حوالے سے مزید کہا کہ ’ٹیکنوکریٹک حکومت کی صورت میں ان فیصلوں کا ملبہ اسٹیبلشمنٹ پر گرے گا۔‘

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں