مریم نواز کے کئے فواد چوہدری کا نیک تمناؤں کا اظہار

Fawad Chaudhry 640x480
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی سنیئر نائب صدر مریم نواز کے آپریشن کے حوالے سے ان کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کی حالیہ آپریشن کے حوالے سے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انھوں نے مریم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلدی سےٹھیک ہو جائیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز ہی مریم نواز کا جوکہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر بھی ہے، کا جینیوا میں آپریشن ہوا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئیر رہنما اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کےآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں،ان کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔


وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر مزید لکھا کہ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔ دوسری طرف ان کے خاندانی زرائع نے اطلاع دی ہے کہ مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں