چوہدری شجاعت نے مونس الٰہی کو پاکستان کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کر دیا

Monis Elahi PML Q Leader Photo File 640x480
مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ہونے والی اہم اجلاس میں پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کو پاکستان کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کر دیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کی زیر قیادت مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انھون نے چوہدری مونس الٰہی کو قومی اسمبل میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
چوہدری مونس الٰہی کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہی عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اب ارکان کی اکثریت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیے جانے پر وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ پارلیمانی پارٹی کے سربراہ بن گئے ہیں۔
میڈیا کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انوسٹمنٹ اور خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین نے اس بات کی تردید کی ہے کہ مونس الٰہی ایوان میں بیٹھ کر کسی کی حمایت کے معاملے میں ارکان کو ڈکٹیشن دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ انھوں نے مسلم لیگ (ق) کے ارکان کو پارٹی کے سربراہ کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں