جیل بھرو تحریک کے لئے پہلے عمران خان نکلے پھر دوسروں سے توقع رکھے، ایمل ولی خان

Aimal Wali ANP President Photo Facebook 640x480
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان۔ فوٹو: فیس بُک

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے لئے جگر چاہیے ہوتا ہے، شروع خود سے کرو پھر دوسروں سے توقع رکھو.
مردان ٹائمز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انھوں نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر شدید تنقید کی ہے.
انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ "اعلان جیل بھرو تحریک کا ہوا تھا اور قصہ فارمز بھرنے پر تمام ہو رہا ہے. انھوں نے مزید کہا ہے کہ انقلاب کے لئے بھی جگر چاہئے ہوتا ہے.
ایمل ولی خان نے عمران خان اور ان کے حامیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کے تین انقلابی 3، 3 دن جیل میں گزار کر روتے ہوئے نکلے ہیں. جیل بھرو تحریک کا آغاز خود سے ہوتا ہے. پہلے خود نکلو بعد میں دوسروں سے توقع رکھو.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں