مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی کو پارٹی عہدے سے برخاست کردیا

Chouhdry Shujat Hussain and Parvez Elahi Photo Jang News 640
چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الِہی۔ فوٹو: جنگ نیوز

لاہور:مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کو ان کے پارٹی عہدے سے برخاست کردیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویزالٰہی کو پارٹی عہدے سے برخاست کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت بھی ختم کردی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے 16 جنوری کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جبکہ پرویز الہٰی کو 26 جنوری کو لاہورمیں غیر آئینی اجلاس بلانے پر بھی نوٹس دیا گیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے جو اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے اس کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کے مقرر کردہ لوگوں کے پارٹی عہدے بھی واپس لے لیے گئے۔
ق لیگ کی طرف سے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو آئندہ مسلم لیگ (ق) کا نام استعمال کرنے سے منع کردیا گیا۔ دوسری جانب ق لیگ کے ترجمان مصطفیٰ ملک نے سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں