پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک ’ضمانت دو تحریک‘ میں تبدیل ہوچکی ہے، شیری رحمٰن

Sheri Rahman PPP leader Photo File 640x480
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیر رہنما شیری رحمان۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئیر رہنما اور وفاقی وزیرماحولیات شیری رحمٰن نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف تین دن جیل بھرو تحریک ’ضمانت دو تحریک‘ میں تبدیل ہو چکی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک سوشل میڈیا اور بیانات تک ہی محدود ہے۔


ٹویٹر پوسٹ پر انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ہر شہر سے 200 افراد گرفتاری دینے کا دعویٰ کیا گیا، لیکن تین دن گزرنے باوجود بھی ملک سے 200 افراد نے بھی گرفتاری نہیں دی۔
شیری رحمان نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکن فوٹو سیشن اور عمران خان کی خوشنودی کے لیے گرفتاری دینے والے ضمانتوں کی درخواستیں دے رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے بارے میں وفاقی وزیرشیری رحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا ایک بھی شخص نے گرفتاری نہیں دی، انھوں مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے گرفتاری نہ دے کر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی ذاتی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔


وفاقی وزیرشیری رحمان نے ٹویٹر پرمزید لکھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان من گھڑت اور جھوٹے بیانیے بنا کر لوگوں کو اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے استعمال نہیں کر سکتے، لوگ باشعور ہیں، وہ آپ کے بیانیوں اور یوٹرن سے تنگ آ چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کا آپ پر عدم اعتماد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے وہ انتشار اور بےامنی نہیں بلکہ سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں