لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑا بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پارٹی کی قیادت عارضی طور پر وہ خود کریں گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا نمائیندوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ پہلے تو عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس کا کوئی معقول جواز ہی نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر کسی سیاسی مصلحت کے تحت انہیں گرفتار کیا بھی گیا تو یہ عمل ان کی عوامی رابطہ منقطع کرنےکی مذموم کوشش ہو گی۔‘
پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ ’اگرعمران خان کو اگر گرفتار کیا جاتا ہے تو اس کے لیے پارٹی کا یک سٹرکچر موجود ہے جس کے تحت پارٹی کی زمہ داری عارضی طور پر مجھے سونپی جائے گی۔‘
عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں ان کے کہنا تھا کہ ’رہنمائی اور اصول عمران خان کے ہوں گے اور قیادت بھی عمران خان کی ہو گی میرا رول عمران خان کے فرمان کے مطابق ہو گا اور یہ کردار عارضی ہو گا۔ ‘
Menu