دفعہ 144 صرف اور صرف پی ٹی آئی انتخابی مہم پر لگائی گئی ہے، عمران خان

Imran Khan PTI Chairman speech in Peshawar Jalsa. Photo File 640x480
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ صرف پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کو ناکام بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کے ملتوی ہونے کے اعلان کے بعد پنجاب کی نگران حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا،


عمران خان کے مطابق ’ایسا لگتا ہے کہ دفعہ 144 غیر قانونی طور پر صرف اور صرف پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر لگائی گئی ہے کیونکہ لاہور میں دیگر تمام عوامی سرگرمیاں جاری ہیں۔‘
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پولیس کی بھاری نفری اور کنٹینرز نے صرف زمان پارک کو گھیرا ہوا ہے۔ اس سے واضح ہے کہ 8 مارچ کی طرح پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پولیس تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں