پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک سکے کے دو رُخ ہیں، ایمل ولی خان

Aimal Wali ANP President Photo Facebook 640x480
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان۔ فوٹو: فیس بُک

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، کیونکہ اگر آج پی ٹی آئی انتخابات چاہتی ہے تو دوسری طرف ٹی ٹی پی انکی حمایت میں سامنے آگئی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ٹی ٹی پی ایک سکے کے دو رُخ ہیں، انھوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی انتخابات چاہتی ہے تو دوسری طرف ٹی ٹی پی انکی حمایت میں سامنے آگئی ہے۔
انھوں نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ٹی ٹی پی کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پولیس اور فوسز کے جوان شہید ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب کوئی اس پر بات کرنے کو تیار نہیں۔ ہر کسی کو صرف کرسی چاہئیے

اے این پی کے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی آج، کل اور کسی بھی وقت انتخابات کیلئے تیار ہے لیکن ایسے حالات میں جہاں ایک شخص عدالت کی حکم عدولی کررہا ہے، ڈنڈے کے زور پر خواتین کو ڈھال بنا کر چھپا بیٹھا ہے اور وزیراعظم کی کرسی کیلئے امریکا تک کو منتیں کررہا ہے، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں