پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنگ میں اہم کامیابی، بخاری سادات شاہ جیونہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

PPP Chairman Bilawal Bhutto with new joiners Photo Facebook
بلاول بھٹو زرداری نئے شامل ہونے والے افراد کے ساتھ۔ فوٹو: فیس بک

جھنگ: پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع جھنگ میں اہم کامیابی حاصل کرلی اور بخاری سادات شاہ جیونہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مردان ٹائمز کے مطابق ضلع جھنگ سے بڑی خبرموصول ہوگئی ہے جس کے مطابق مخدوم فیصل صالح حیات کے چھوڑ جانے کے بعد بخاری سادات شاہ جیونہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلع جھنگ کمیٹی نے سید شہریار علی بخاری صاحب ، سید حیدر علی بخاری پیپلزپارٹی فیملی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا ہے۔

سادات خاندان کا مختصر تعارف:

واضح رہے کہ سید مبارک علی شاہ (پردادا) نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور وہ 1926 سے 1958 تک پنجاب قانون ساز کونسل کے اہم رکن رہے۔ اس کے علاوہ وہ مسلسل 7 بار منتخب ہوئے اور وہ ریونیو کے وزارت کے عہدے پر بھی رہے جبکہ بعد میں وہ وزیرریلوے بھی رہے ہے۔

اسی طرح سید ذوالفقار علی بخاری (دادا) 1962 میں قومی اسمبلی کے رکن (ایم این اے) بنے، پھر دسمبر 1976 میں پی پی پی میں شامل ہوئے، 1977 میں دوسری بار ایم این اے بنے۔ ذولفقار علی بھٹو صاحب سے ان کی قریبی رفاقت تھی جس کی وجہ سے وہ مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ضیاء کے دور میں جیل بھی گئے۔

جب پاکستان پیپلزپارٹی نے 1988 میں حکومت سنبھالی تومحترمہ بے نظیربھٹو بی بی نے انہیں سفیر بنا کر سپین بھیجا۔ 1993 میں انہوں نے انہیں پی سی بی کا چیئرمین بنایا اور انھوں نے 1997 تک اس کی زمہ داریاں سنبھالی۔

اس کے علاوہ سید شہریار علی بخاری (والد) 1988 میں بلا مقابلہ چیئرمین ضلع کونسل بن رہے تھے لیکن نواز شریف نے پی ایم ایل میں شامل ہونے کو کہا جس پر انہوں نے انکار کر دیا اور سید شہریار علی بخاری کو استعفیٰ دینا پڑا۔ وہ 50 سال سے زیادہ عرصے سے پارٹی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ایک دن کے لیے بھی وفاداریاں نہیں بدلیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں