پی ٹی آئی کو سندھ سے بری خبر، عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدید ہوگئے

PTI Jalsa Photo File 640x480
پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب کے ضمنی انتحابات میں واضح کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کو کراچی سے بُری خبرملی ہے جہاں عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کر گئے.

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں بڑی چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں پر باوصوق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی کی جیل میں قید پارٹی رہنما اور صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کے نامزد کردہ امیدواروں کو تبدیل کر دیئے ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پی ٹی آئی نےاین اے232 کی نشست پر عدیل احمد کو نامزد کردیا اور اسی طرح این اے247 پر بیرسٹر فیاض کے بجائے عباس حسین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے.

یہ خبر بھی پڑھیں:

اسی طرح پی ایس 89 پر احسن خٹک جبکہ پی ایس 91 پر سید حماد حسین امیدوار نامزد کر دئے گئے ہیں. پی ٹی آئی نے دیگر امیدواروں کو بھی تبدیل کردیا ہے جس کے مطابق پی ایس 92پر ساجد حسین اور پی ایس 97پر بشیر سوڈھر امیدوار نامزد، پی ایس 123 پر امتیاز احمد پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں.

اسی طرح پی ٹی آئی رنماوں خرم شیرزمان اور فردوس شمیم نقوی نے دیگر جو امیدواروں کو تبدیل کر دیا ہے ان میں پی ایس 124وجاہت صدیقی، 126 شیراز نگرانی اور 128 پر ثاقب اقبال امیدوار ہیں۔ جبکہ پی ایس 101 پر تاحال کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں