میں نے پی ٹی آئی کو بڑی سیاسی جماعت بنایا اور صوبے سے اس کا صفایا بھی میں گروں گا، پرویز خٹک

Pervez Khattak Speech in Jalsa Photo Facebook
پرویز خٹک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران۔ فوٹو: فیس بُک

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چئیرمین پرویز خٹک نے ایک جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک آنصاف کو خیبر پختونخوا میں سب سے بڑی جماعت میں نے بنایا، اور اسی صوبے سے پی ٹی آئی کا صفایا بھی میں کروں گا۔

مردان ٹائمز کے مطابق نوشہرہ میں ایک جلسے سے اپنے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت میں نے بنایا، صوبے سے پی ٹی آئی کا صفایا بھی میں کروں گا۔

مردان ٹائمز کو نوشہرہ سے ملنے والی خبروں‌ کے مطابق پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دعویٰ کرتے تھے کہ کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، لیکن میں 8 فروری کے انتخابات کے دن ثابت کروں گا میرے جانے سے کتنا فرق پڑا۔

یہ خبربھی پڑھیں: انتحابی نشان سے محرومی: پاکستان تحریک انصاف پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بھی بند ہوگئے

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ شیر، تیر، کتاب والوں کو پختونخوا میں حکومت میں آنے کا کوئی حق نہیں، انھوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اس صوبے کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں