کسی پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف چھاپے نہیں مارے جارہے، محسن نقوی

Mohsin Naqvi Media Talks Photo File
محسن نقوی میڈیا نمائیندوں سے بات کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: کسی بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کےخلاف چھاپے نہیں مارے جارہے، بلکہ پولیس نو مئی واقعہ میں ملوث شرپسند ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے خلاف چھاپے مار رہی ہیں۔

مردان ٹائمز کے مطابق بنجاب کے نگران وزیر اعلٰی محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی کارنر میٹنگز پر پولیس چاپوں کا تاثر بالکل غلط ہے، البتہ جہاں بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد موجود ہوں وہاں پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مردان ٹائم کے مطابق صوبہ پنجاب کے نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے راولپنڈی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پنجاب پولیس ان جگہوں کا پہنچ رہے ہیں جہاں نو مئی کے واقعات میں ملوث شر پسند ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی جلسے یا کانہ میٹنگ میں موجود ہوں گے تو ان کے خلافف ضرور پولیس ایکشن لے گی۔

نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیراعلی محسن نقوی نے مزید کہا کہ پی ٹی ائی امیدواروں کے کارنر میٹنگز میں پولیس چاپو کا تاثر بالکل غلط ہے اور بے بنیاد ہے، انھوں نے کہا کہ اگر کہیں سے بھی ایسی کوئی شکایت ملے گی تو میں خود شکایت کے خلاف نوٹس لوں گا اور وہاں کی افیسر کو تبدیل کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران نگران وزیراعلی محسن نقوی نے مزید کہا کہ اگر اس حوالے سے کسی بھی امیدوار کو کوئی بھی شکایت ہو تو وہ پنجاب کے الیکشن کمیشن میں بھی اپنا شکایت درج کرا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر ایک شکایت کو خود دیکھوں گا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ نو مئی واقعے میں ملوث شر پسند عناصر کے علاوہ کہیں پر بھی ایسے چھاپے نہیں مارے جا رہے بلکہ اس حوالے سے پنجاب کابینہ کی میٹنگ میں ایک امیدوار کی نظربندی کا کیس بھی سکور جیکٹ کر دیا گیا ہے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی امیدوار کو اثر بند کر دیا جائے۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی نے راولپنڈی کے ہولی پنڈی ہسپتال کے علاوہ بے نظیر بھٹو ہسپتال کی اپگریڈیشن مکمل ہو گئی اور ار ائی یو کو بھی ہسپتال ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں