کراچی: یاسرحسین نے شوبز انڈسٹری کو دوستی کے لئے اچھی جگہ قرار نہیں دیا.
یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ، انسٹاگرام پر لوگوں کے سوالات کے جوابات دیئے. اس دوران لوگوں نے یاسرحسین سے مختلف سوالات کئے. ان سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران لوگوں نے یاسرحسین اوراقراء عزیز کے بیٹے کبیر حسین کے متعلق بھی لوگوں نے کافی سوالات کئے.
اس دوران ایک مداح نے پوچھا کہ کبیر کو ہم کب دیکھے گے بہت دل چاہتا ہے کہ اسے دیکھے اور پتا چلے کہ وہ کس پر گیا ہے؟ اس دوران نے اس نے کبیر کو سوشل میڈیا پر نہ دکھانے کا شکوہ بھی کیا. مداح کے اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے بتایا کہ ان کا بیٹا اقرا جیسا پیارا ہے.
اس دوران ایک اور مداح نے پوچھا کہ کیا آپ اور سجل دوست ہیں؟ مداح کے اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے جواب دیا کہ سجل کسی کی دوست نہیں ہے. یاسرحسین نے قرار دیا کہ یہ سجل کی سب سے اچھی عادت ہے.
اس دوران یاسرحسین نے شوبز انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈسٹری دوستیوں کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے.
Menu