اگر موقع مل تو دوبارہ بالی ووڈ میں کام کروں گی، صباقمر

Saba Qamar
فوٹو: سوشل میڈیا

ممبئی: میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا.
مردان ٹائمز کے مطابق لولی ووڈ اور بالی ووڈ میں کام کرنے والی اداکارہ صباقمر نے کہا ہے کہ اگر موقع مل تو بالی ووڈ میں دوبارہ ضرور کام کروں گی. انھوں نے پاکستان میں کئی مشہور ڈراموں جس میں تھکن، باغی اور چیخ قابل ذکر ہیں، میں کام کیا جس کی وجہ سے انھیں کافی پزیرائی ملی.
صباقمر نے بالی ووڈ انڈسٹری میں پہلی مرتبہ عرفان خان کے ساتھ فلم ‘ہندی میڈیم’ میں نہایت اچھی اداکاری کی جس کی وجہ سے بھارتی عوام ان کی دیوانہ ہوچکی ہیں. انھوں‌ نے اپنے حالیہ انٹرویوں میں کہا ہے کہ فلم "ہندی میڈیم” میں‌کام کرکے انہیں بھارت میں پہچان اور کافی پیار ملا اور مجھے امید ہے کہ وہ دوبارہ ہندی فلم انڈسٹری میں کام کریں گی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں